Time 17 نومبر ، 2021
کھیل

ایشز کے 2 ٹیسٹ میچز کیلئے آسٹریلوی اسکواڈ کا اعلان، عثمان خواجہ ٹیم میں شامل

آسٹریلیا کے جارح مزاج بیٹر مچل مارش اسکواڈ میں شامل نہیں ہیں، انہیں اے ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔
آسٹریلیا کے جارح مزاج بیٹر مچل مارش اسکواڈ میں شامل نہیں ہیں، انہیں اے ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔

انگلینڈ کے خلاف ایشز سیریز کے ابتدائی دو ٹیسٹ میچز کے لیے کرکٹ آسٹریلیا نے اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔

کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق 15 رکنی ٹیم کی قیادت ٹم پین کریں گے جبکہ پیٹ کمنز ٹیم کے نائب کپتان ہوں گے۔

پاکستانی نژاد ٹیسٹ کرکٹر عثمان خواجہ کو بھی انگلینڈ کے خلاف سیریز کے لیے آسٹریلوی ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔

آسٹریلوی اسکواڈ میں ٹم پین (کپتان)، پیٹ کمنز (نائب کپتان)، کیمرون گرین، جوش ہیزل ووڈ، مارکس ہیرس، ٹریوس ہیڈ، عثمان خواجہ، مارنس لبوشین، ناتھن لیون، مائیکل نسیر، جھے رچرڈسن، اسٹیو اسمتھ اور مچل اسٹارک شامل  ہیں۔

آسٹریلیا کے جارح مزاج بیٹر مچل مارش جنہوں نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں شاندار  بیٹنگ کرتے ہوئے 31 گیندوں پر  دھواں دھار نصف سنچری بناکر کین ولیم سن کا ریکارڈ توڑا تھا، وہ اسکواڈ میں شامل نہیں ہیں، انہیں آسٹریلیا کی اے ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ایشزکا پہلا ٹیسٹ 8 دسمبر سے برسبین اور  دوسرا 16 دسمبر سے ایڈیلیڈ میں شروع ہوگا۔

مزید خبریں :