17 نومبر ، 2021
بھارت کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ کے بیٹر مارک چیپ مین نے 63 رنز کی اننگز کھیلتے ہوئے ایک انوکھا اعزاز اپنے نام کرلیا۔
مارک چیپ مین 2 ممالک کی نمائندگی کرتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ففٹیز اسکور کرنے والے پہلے کرکٹر بن گئے۔
نیوزی لینڈ کی نمائندگی کرنے سے قبل 2015 میں مارک نے ہانگ کانگ کی نمائندگی کرتے ہوئے عمان کے خلاف ناقابل شکست 63 رنز بنائے تھے۔
واضح رہے کہ بھارت نے 3 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دکر سیریز میں0-1 کی برتری حاصل کرلی۔