Time 18 نومبر ، 2021
صحت و سائنس

کیا آپ انار کے ان حیرت انگیز فوائد سے واقف ہیں؟

انار ذائقے میں جتنا لذیذ ہوتا ہے اتنا ہی صحت کے لیے بھی مفید ہوتا ہے —فوٹو: فائل
انار ذائقے میں جتنا لذیذ ہوتا ہے اتنا ہی صحت کے لیے بھی مفید ہوتا ہے —فوٹو: فائل 

انار ایک ایسا پھل ہے جسے پاکستان میں کافی پسند کیا جاتا ہے ، اس وقت انار کا موسم ہے اور عوام کافی شوق سے  اسے خرید رہے ہیں لیکن کیا آپ اس پھل کے حیرت انگیز فوائد سے واقف ہیں؟

انار ذائقے میں جتنا لذیذ ہوتا ہے اتنا ہی صحت کے لیے بھی مفید ہوتا ہے۔

ماہرین کے مطابق انار کے استعمال سے  انسانی جسم کو کئی فائدے  ہوتے ہیں جبکہ اس  کو کھانے سے مختلف بیماریوں سے بھی دور رہا جاسکتا ہے ۔

تحقیق کے مطابق انار ایک مکمل غذائیت سے بھرپور پھل ہے جس میں فائبر، پروٹین، وٹامن سی اور پوٹاشیم  موجود ہوتا ہے۔

انار قلت خون دور کرنے کا ایک بہترین ذریعہ ہے۔ —فوٹو: فائل
انار قلت خون دور کرنے کا ایک بہترین ذریعہ ہے۔ —فوٹو: فائل 

اس  کے علاوہ انار قلت خون دور کرنے کا ایک بہترین ذریعہ بھی ہے۔

انار نہ صرف خوبصورتی میں چار چاند لگاتا ہے بلکہ جوڑوں کے درد سے بھی نجات دلاتا ہے، اس کے علاوہ خواتین کو  بریسٹ کینسر جیسی بیماری سے بھی بچاتا ہے ۔

ماہرین کے مطابق اگر آپ انار کا جوس پیتے ہیں تو آپ دل کی بیماریوں سے بھی بچ سکتے ہیں ۔

اس کے علاوہ انار کے استعمال سے آپ بلڈ پریشر بھی کنٹرول کر سکتے ہیں اور یہ انسان کی یادداشت کو بہتر بنانے کیلئے بھی کافی مفید ہے۔

مزید خبریں :