Geo News
Geo News

Time 18 نومبر ، 2021
انٹرٹینمنٹ

سلمان خان بھارت میں مسلم کمیونٹی کو کورونا ویکسین لگوانے کیلئے راضی کریں گے

مہاراشٹرا حکومت نے بالی وڈ اسٹار سلمان خان اور مذہبی رہنماؤں سے مسلم کمیونٹی کو کورونا ویکسین لگوانے کے لیے راضی کرنے کیلئے مدد طلب کرلی ہے۔ —فوٹو: فائل
مہاراشٹرا حکومت نے بالی وڈ اسٹار سلمان خان اور مذہبی رہنماؤں سے مسلم کمیونٹی کو کورونا ویکسین لگوانے کے لیے راضی کرنے کیلئے مدد طلب کرلی ہے۔ —فوٹو: فائل 

بالی وڈ اداکار سلمان خان بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں مسلم اکثریتی علاقوں میں کورونا ویکسین لگوانے کیلئے  شہریوں کو راضی کرنے کیلئے حکومت کی مدد کریں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مہاراشٹرا حکومت نے بالی وڈ اسٹار سلمان خان اور مذہبی رہنماؤں سے مسلم کمیونٹی کو کورونا  ویکسین لگوانے کے لیے راضی کرنے کیلئے مدد طلب کرلی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق صوبائی وزیر صحت راجیش ٹوپ نے پیر کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مہاراشٹرا ویکسین شاٹ کی تعداد کے لحاظ سے سب سے آگے ہے لیکن ابھی  کچھ علاقوں میں ویکسینیشن ہونا باقی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم اکثریتی علاقوں میں لوگوں کو  ویکسین لگوانے میں اب بھی کچھ ہچکچاہٹ ہے اس لیے ہم نے سلمان خان اور مذہبی رہنماؤں کی مدد لینے کا فیصلہ کیا ہے  تاکہ مسلم کمیونٹی کو ویکسین لگوانے پر راضی کیا جا سکے۔