Time 18 نومبر ، 2021
پاکستان

لاکھوں روپے پولیس کو دیکر گوجرانوالہ کے شہری نے ایمانداری کی اعلیٰ مثال قائم کر دی

گوجرانوالہ کے شہری عدیل اشرف نے ایمانداری کی عمدہ مثال قائم کرتے ہوئے ملنے والے لاکھوں روپے پولیس کے حوالے کر دیے۔

شہری عدیل اشرف نے سڑک کے کنارے سے ملنے والی 30 لاکھ روپے کی رقم پولیس کے حوالے کر دی۔

عدیل اشرف کا اس حوالے سے بتانا تھا کہ سڑک کنارے پلاسٹک بیگ ملا جس میں 30 لاکھ روپے تھے، میں نے وہ بیگ پولیس کے حوالے کر دیا۔

سی پی او گوجرانوالہ سید حماد عابد کی جانب سے ایمانداری پر عدیل اشرف کو تعریفی سرٹیفکیٹ بھی دیا گیا۔

سی پی او  کیپٹن ریٹائرڈ حماد عابد نے رقم بحفاظت اس کے مالک تک پہنچانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ عدیل اشرف جیسے لوگوں کو دیکھ کر خوشی ہوتی ہے کہ معاشرے میں اب بھی ایسے ایماندار لوگ موجود ہیں جن کا ایمان اتنا مضبوط ہے۔


مزید خبریں :