Time 19 نومبر ، 2021
پاکستان

حماد اظہر وعدہ کرکے بھی 5 دفعہ بلانے پر پروگرام میں نہ آئے

ملک میں گیس بحران شدت اختیار کرتا جارہا ہے اور  کراچی کے صنعت کاروں نے بھی گیس نہ ملنے کی شکایت کردی۔

 وزیر توانائی حماد اظہر پروگرام آج شاہ زیب خان زادہ کے ساتھ میں سردیوں میں گیس کے بحران پر آنے کا وعدہ کرکے گئے مگر 5 دفعہ بلانے کے باوجود بھی نہیں آئے۔

پروگرام کے میزبان شاہ زیب خان زادہ نے حکومتی رپورٹس اور حقائق پر مبنی 5 سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ نیپرا کی رپورٹ، ایل این جی ٹرمینلز کی کیپیسٹی کے مطابق استعمال نہ کرنے، تاخیر سے ٹینڈر، گیس پائپ لائن اور نئے ٹرمینل پر اب تک کام شروع نہ ہونے کا جواب وزیراعظم وزیر توانائی سے لیں۔


مزید خبریں :