دنیا
Time 19 نومبر ، 2021

برطانیہ نے فلسطینی گروپ حماس کو دہشتگرد تنظیم قرار دیکر پابندی عائد کردی

برطانوی وزیرداخلہ پریتی پٹیل نے حماس کو دہشت گرد قرار دیتے ہوئے پابندی عائدکردی ہے— فوٹو:فائل
برطانوی وزیرداخلہ پریتی پٹیل نے حماس کو دہشت گرد قرار دیتے ہوئے پابندی عائدکردی ہے— فوٹو:فائل

برطانیہ نے فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کو دہشت گرد قرار دے دیا۔

برطانوی وزیرداخلہ پریتی پٹیل نے حماس کو دہشت گرد قرار دیتے ہوئے پابندی عائد کردی ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ حماس کے پاس نمایاں دہشت گردی کی صلاحیت ہے جبکہ حماس کے پاس جدیدہتھیار اور دہشت گردی کی تربیت کی سہولیات ہیں۔

برطانوی وزیر داخلہ کی جانب سے پابندی کے اعلان کے ساتھ ساتھ حکومت جلد ملکی پارلیمنٹ سے رجو ع کرے گی۔

اس پابندی کے بعد کوئی بھی برطانوی شہری اس کی حمایت نہیں کرسکے گا جبکہ جھنڈے اور دیگر ملبوسات پر بھی پابندی ہوگی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل امریکا اور یورپی یونین بھی حماس پرپابندی عائد کرچکے ہیں۔

مزید خبریں :