بھارت کی ایسی گلوکارہ جن کے ہر لائیو شو پر مداح پیسوں کی بارش کرتے ہیں

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسٹیج پر ہر طرف نوٹ ہی نوٹ بکھرے ہوئے ہیں —فوٹو: اسکرین گریب
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسٹیج پر ہر طرف نوٹ ہی نوٹ بکھرے ہوئے ہیں —فوٹو: اسکرین گریب

نوٹوں کی بارش کے بارے میں ہم اکثر خیالی باتوں میں سنتے رہتے ہیں لیکن آج ہم کو بھارت کی ایسی گلوکارہ  کے بارے میں بتانے  جارہے ہیں جن کے ہر لائیو شو پر مداح پیسوں کی بارش کرتے ہیں۔

جی ہاں بھارتی لوک گلوکار عُروشی رادیا جن کے ہر لائیو شو کے دوران مداح ڈھیر سارا پیسا لوٹاتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر بھی ان دنوں ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں گلوکارہ ایک شو میں بیٹھیں گانا گا رہی ہیں اور ایک مداح  نوٹوں سے بھری بالٹی ان پر پھینک رہا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسٹیج پر ہر طرف نوٹ ہی نوٹ بکھرے ہوئے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق گلوکارہ اپنے شوز میں مداحوں کی جانب سے لٹائے گئے پیسوں سے غریب لڑکیوں کی شادی اور دیگر فلاحی کام کرتی ہیں۔

مزید خبریں :