20 نومبر ، 2021
1940کی دہائی سے بچوں اور بڑوں میں مقبول کارٹون ٹام اینڈ جیری کے اصل ناموں سے حال ہی میں پردہ اٹھا ہے۔
آپ کو بھی کئی سوشل میڈیا صارفین کی طرح یہ جان کر حیرانی نے آن گھیرا ہوگا کہ ٹام اینڈ جیری کے نام سے مشہور چوہے اور بلی کے ان کرداروں کے حقیقی نام کچھ اور ہیں جب کہ ٹام اور جیری محض ان کی عرفیت ہے۔
کارٹونز میں معصوم بلی ٹام کا اصل نام 'تھامس جیسپر کیٹ' ہے جب کہ شرارتی اور چلبلے جیری کا اصل نام 'گیرالڈ جنکس ماؤس' ہے۔
ٹام اینڈ جیری کے اصل ناموں کا انکشاف اسٹوڈیو وانر برادرز کی جانب سے تیار کردہ ایک فائٹر ویڈیو گیم پلیٹ فارم ملٹی ورسز کے ٹریلر میں ہوا ہے۔
تاہم مداح اپنے پسندیدہ کرداروں کے اصل نام جان کر حیران رہ گئے، ایک صارف نے لکھا کہ پتا نہیں کتنے افراد ٹام اینڈ جیری کا اصل نام جان کر غصے کا اظہار کریں گے۔