پاکستان
Time 20 نومبر ، 2021

بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات، سدھو کرتار پور پہنچ گئے

بابا جی کے در پر پہنچنے پر خوش ہوں، دعا ہے امن بھائی چارہ قائم رہے، ماؤں کی گودیں آباد رہیں: سدھو۔ فوٹو: اسکرین گریب
 بابا جی کے در پر پہنچنے پر خوش ہوں، دعا ہے امن بھائی چارہ قائم رہے، ماؤں کی گودیں آباد رہیں: سدھو۔ فوٹو: اسکرین گریب

شکر گڑھ: سکھوں کے روحانی پیشوا بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لیے کانگریس کے بھارتی پنجاب کے صدر  اور  سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کرتار پور پہنچ گئے۔

پاکستانی حکام نے کرتار پور پہنچنے پر سابق بھارتی کرکٹر اور سیاستدان نوجوت سنگھ سدھو کا استقبال کیا اور انہیں خوش آمدید کہا۔

کرتار پور پہنچنے پر نوجوت سنگھ سدھو کا کہنا تھا کہ بابا جی کے در پر پہنچنے پر خوش ہوں، دعا ہے امن بھائی چارہ قائم رہے، ماؤں کی گودیں آباد رہیں۔

فوٹو: سوشل میڈیا
فوٹو: سوشل میڈیا

نوجوت سنگھ سدھو کا یہ بھی کہنا تھا کہ بابا گرو نانک کی تعلیمات کے مطابق امن بھائی چارہ قائم رہے، یہ دونوں ممالک کے لیے اچھا ہے۔

مزید خبریں :