کاروبار
Time 20 نومبر ، 2021

ملک میں سونا مزید 800 روپے سستا ہوگیا

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت مزید 800 روپے کم ہوئی ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 800 روپے کمی کے بعد ملک میں 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 23 ہزار 800 روپے ہوگئی ہے۔

24 قیراط کے 10 گرام سونے کے دام 686 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 6 ہزار 138 روپے ہے۔

اس کے علاوہ 22 قیراط کے 10 گرام سونے کی قیمت 97 ہزار 294 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 12 ڈالر کم ہوکر 1846 ڈالر ہے۔  


مزید خبریں :