لائیو کنسرٹ: ارجیت، عاطف کا گانا گاتے ہوئے رک گئے، پاکستان سے متعلق سوال اٹھا دیا

بھارت کے معروف گلوکار ارجیت سنگھ نے لائیو کنسرٹ میں اپنے پسندیدہ پاکستانی گلوکاروں کے نام بتا دیے۔

بھارتی گلوکار ارجیت سنگھ متحدہ عرب امارات میں میوزک کنسرٹ کررہے ہیں اور گزشتہ روز بھی اماراتی دارالحکومت ابوظبی میں کنسرٹ ہوا۔

ابوظبی میں ہونے والے کنسرٹ کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لائیو کنسرٹ میں ارجیت سنگھ پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کا گانا گا رہے تھے کہ اس دوران وہ اچانک رک گئے اور مداحوں سے کہا کہ ایک سوال ہے؟ یہ متنازع سوال ہے لیکن میں پھر بھی پوچھوں گا، اس سے مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

انہوں نے کنسرٹ کے شرکا سے پوچھا کہ ‘میں نیوز نہیں دیکھتا، آپ مجھے ایک بات بتائیں پاکستان سے گانا کیا بند ہوگیا انڈیا میں؟ یا شروع ہوا؟ درمیان میں ایسا ہوا تھا، ابھی چل رہا ہے؟‘

ارجیت نے اپنے پسندیدہ پاکستانی گلوکاروں کے نام بتاتے ہوئے کہاکہ عاطف اسلم، راحت فتح علی خان اور شفقت امانت علی میرے پسندیدہ گلوکاروں میں سے ہیں۔

ارجیت کی جانب سے اپنے پسندیدہ گلوکاروں کے نام لینے پر ہال مداحوں کے نعروں سے گونج اٹھا۔

مزید خبریں :