دنیا
Time 21 نومبر ، 2021

مقبوضہ کشمیر کی مسجد سے آزادی کے نعرے گونجنے لگے

لاکھوں بھارتی فوجیوں کی موجودگی میں مقبوضہ کشمیر کی مسجد سے بھارت سے آزادی کے نعرے گونج اٹھے۔

سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز  پر ایک ویڈیو زیرِ گردش ہے جس میں مقبوضہ کشمیر کی ایک مسجد کے لاؤڈ اسپیکرز سے کشمیر کی آزادی اور بھارت کے خلاف نعرے لگائے جا رہے ہیں۔

مسجد سے لگنے والے نعروں میں کہا جا رہا ہے 'ہم لے کر رہیں گے آزادی، ہم چھین لیں گے آزادی'۔

خیال رہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں  بھارتی افواج کے مظالم عروج پر ہیں،  گزشتہ روز بھی ضلع کلگام میں ایک کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا گیا تھا جبکہ چند روز قبل بھی قابض بھارتی فورسز نے سرچ آپریشن کی آڑ میں 4 کشمیری ڈاکٹرز کو شہید کر دیا تھا۔

مزید خبریں :