دلچسپ و عجیب
21 نومبر ، 2021

لڑکی کو محبت کا یقین دلانے کیلئے لڑکے نے اپنے دانتوں کا ہار بنا ڈالا

کیک اور لیزا کی ملاقات اور دوستی محض 4 ماہ پہلے ہی ہوئی تھی—فوٹو: غیر ملکی میڈیا
کیک اور لیزا کی ملاقات اور دوستی محض 4 ماہ پہلے ہی ہوئی تھی—فوٹو: غیر ملکی میڈیا

آپ نے یہ جملا تو ضرور سنا ہوگا کہ محبت اندھی ہوتی ہے لیکن  آج ہم آپ کو اسی کی ایک زندہ مثال کے بارے میں بتائیں گے جسے پڑھ کر آپ یقیناً حیران رہ جائیں گے۔

جی ہاں، آج ہم آپ کو ایک ایسے شخص کے بارے میں بتانے جا رہے ہیں جس نے اپنی محبوبہ کو محبت اور  وفاداری کا یقین دلانے کیلئے اپنی بتیسی (32 دانتوں) کی قربانی دے ڈالی۔

مصری نوجوان کی جانب سے یہ انتہائی قدم اس وقت اٹھایا گیا جب اس کی گرل فرینڈ نے اس پر کسی اور لڑکی کے ساتھ تعلق کا الزام لگایا۔

کیک نامی لڑکے اور لیزا کی ملاقات اور دوستی محض 4 ماہ پہلے ہی ہوئی تھی تاہم گزشتہ ایک ہفتے سے دونوں کے درمیان بات چیت بند تھی اور لڑکی نے لڑکے کی جانب سے بھیجے جانیوالے پیغامات اور فون کالز کا جواب دینا بھی بند کر دیا تھا۔

ایک دن لیزا نے اس کی کال اٹھالی جس پر کیک نے اس سے آخری بار ملاقات کی التجا کی، پھر دونوں کی مشاورت سے ایک ریسٹورینٹ کا انتخاب کیا گیا اور دونوں وہاں پہنچ گئے۔

ریسٹورینٹ پہنچنے پر کیک نے لیزا کو اپنے دانتوں سے بنا ہار پیش کیا جسے دیکھ کر لیزا سمجھی کہ شاید یہ مصنوعی دانتوں سے بنایا گیا ہار ہے، بعدازاں جب کیک مسکرایا تو لیزا کے سامنے حقیقت کھل گئی۔

رپورٹس کے مطابق کیک کی گرل فرینڈ نے اس کے اس عمل پر اسے پاگل قرار دیا اور تعلق ختم کرکے ریسٹورینٹ سے چلی گئی۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM