پاکستان
Time 21 نومبر ، 2021

عاصمہ جہانگیرکانفرنس میں نوازشریف کا خطاب، فواد نے شرکت سے معذرت کرلی

معروف قانون دان عاصمہ جہانگیر کی یاد میں منعقدہ کانفرنس کے منتظمین کی جانب سے اختتامی سیشن میں سابق وزیراعظم و مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف کا خطاب رکھنے پر وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری سیخ پا ہوگئے۔

اپنے بیان میں فواد چوہدری کا کہنا تھاکہ چیف جسٹس اور سینیئر ججوں کی تقریر کے بعد ایک مفرور شخص کا کانفرنس سے اختتامی خطاب رکھنا، ججوں اور عدلیہ کی توہین ہے، یہ ملک اور آئین کا مذاق اڑانے کے مترادف ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ آج عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں مجھے مدعو کیا گیا تھا، مجھے بتایا گیا ہے کہ کانفرنس کا اختتام ایک مفرور ملزم کی تقریر سے ہو گا، جس پر میں نے کانفرنس میں شرکت سے معذرت کر لی ہے۔

علاوہ ازیں اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے داخلہ و احتساب مرزا شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ کانفرنس میں چیف جسٹس اور سینیئر ججز کے بعد مفرور شخص کا خطاب رکھنے سے کانفرنس کے منتظمین کی غیرجانبداری پر سنجیدہ شبہات پیدا ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ معززججوں کو اس طرح کے سیاسی اجتماعات سے دور رہنا چاہیے۔ 

مزید خبریں :