21 نومبر ، 2021
فیصل آباد میں ٹیکسٹائل فیکٹری کے گودام میں لگی آگ پر 8 گھنٹے بعد قابو پالیا گیا۔
ترجمان ریسکیو کے مطابق عبداللہ پور میں ٹیکسٹائل ملز کے گودام میں آگ لگی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے ہی پورے گودام کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
انہوں نے بتایا کہ آگ کی شدت سے فیکٹری کےگودام کی چھت بھی گرگئی جس سے آگ بجھانے میں مشکلات کا سامنا رہا۔
ترجمان کے مطابق آگ پر فائر بریگیڈ کی 10 گاڑیوں کی مدد سے قابو پایا گیا جبکہ 50 ریسکیو اہلکاروں نے آپریشن میں حصہ لیا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ آگ سے گودام میں موجود کپڑا جل گیا جبکہ آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی جارہی ہے۔