Can't connect right now! retry

دنیا
22 نومبر ، 2021

افغان طالبان نے اداکاراؤں پر پابندی لگادی

افغان طالبان حکام کی جانب سے ٹیلی ویژن پروگرامز سے متعلق نئی گائیڈ لائنزجاری کی گئی ہیں۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق طالبان نے ٹی وی ڈراموں اور فلموں میں اداکاراؤں کو دکھانے پر پابندی لگادی جب کہ خواتین رپورٹرز کو رپورٹنگ کے دوران حجاب پہننے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ مذہب کی توہین کرنے والے کامیڈی اور انٹرٹینمنٹ کے پروگراموں کو ممنوع قرار دے دیا گیا ہے۔

طالبان کا کہنا ہے کہ غیر ملکی ثقافت کو فروغ دینے والی غیر ملکی فلمیں بھی نشر نہیں کی جائیں گی، اسلامی اور افغان اقدار کے منافی پروگرامز اور فلموں پرپابندی عائد کردی جائے گی۔

واضح رہے کہ طالبان نے رواں برس اگست میں کابل سمیت پورے افغانستان پر قبضہ کرلیا تھا۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM