کاروبار
Time 22 نومبر ، 2021

پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی کمی

انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں کاروبار بندش پر ڈالر 174.77 روپے کا رہا، انٹربینک میں آج ڈالر کا بھاؤ 47 پیسے کم ہوا— فوٹو: فائل
انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں کاروبار بندش پر ڈالر 174.77 روپے کا رہا، انٹربینک میں آج ڈالر کا بھاؤ 47 پیسے کم ہوا— فوٹو: فائل

ملک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں آج معمولی کمی ہوئی ہے۔

انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں کاروبار بندش پر ڈالر 174.77 روپے کا رہا،  انٹربینک میں آج ڈالر کا بھاؤ 47 پیسے کم ہوا۔

انٹربینک میں ڈالر کا کاروبار آج 2.47 روپے کی بینڈ میں ہوا، آج انٹربینک میں ڈالرکی کم ترین قیمت 172.60 روپے رہی جبکہ بلند ترین قیمت 175.07 روپے رہی۔

اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں ڈالرکا بھاؤ 10 پیسےکم  ہو کر 176.90 روپے ہوگیا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان
اسٹیٹ بینک آف پاکستان


مزید خبریں :