کاروبار
Time 23 نومبر ، 2021

اسٹاک ایکسچینج میں دوسرے روز بھی مندی، 100 انڈیکس 796 پوائنٹس گرگیا

100 انڈیکس 796 پوائنٹس کم ہوکر 44948 پر بند ہوا— فوٹو:فائل
100 انڈیکس 796 پوائنٹس کم ہوکر 44948 پر بند ہوا— فوٹو:فائل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی شدید مندی کا رجحان رہا۔

شرح سود میں اضافے کے دوسرےکاروباری دن بھی انڈیکس گرگیا اور 100 انڈیکس 796 پوائنٹس کم ہوکر 44948 پر بند ہوا۔

 پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس کی آج کی کم ترین سطح 44881 رہی جبکہ حصص بازار میں 26 کروڑ شیئرز کا کاروبار تقریباً 9.7 ارب میں ہوا۔

مارکیٹ کیپٹلائزیشن آج 124 ارب کم ہوکر7715 ارب روپے ہے  جبکہ دو روز میں مارکیٹ کا سرمایہ 229 ارب روپے کم ہوا۔