پاکستان
Time 23 نومبر ، 2021

وفاقی کابینہ نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کرانے کی منظوری دے دی

بلدیاتی انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن جلد شیڈول جاری کرے گا، ذرائع— فوٹو:فائل
بلدیاتی انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن جلد شیڈول جاری کرے گا، ذرائع— فوٹو:فائل

وفاقی کابینہ نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کرانے کی منظوری دے دی۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں مکلی سیاسی و معاشی صورتحال پر غور کیا گیا اور اہم فیصلے کیے گئے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کرانے کی منظوری دی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ بلدیاتی انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن جلد شیڈول جاری کرے گا جبکہ پیٹرول بحران کمیشن رپورٹ پر کابینہ کمیٹی کی سفارشات اجلاس میں پیش کی گئیں۔

ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں معاشی صورت حال اور آئی ایم ایف معاہدے پر بریفنگ دی گئی۔

مزید خبریں :