کابینہ نے کیپٹیو پاور پلانٹس کیلئے گیس کی قیمتیں بڑھانے کی منظوری دے دی

وفاقی کابینہ نے کیپٹیو پاور پلانٹس کیلئے گیس کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ کرلیا۔

وفاقی کابینہ نے پیٹرولیم ڈویژن کی سمری پر اضافے کی منظوری دی۔ کیپٹیو پاورپلانٹس کیلئے گیس کی قیمت 2.5 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو اضافےکی منظوری دی گئی۔

فیصلہ کیا گیا کہ کیپٹیو پاورپلانٹس کوگیس 6.5 ڈالرکے بجائے 9 ڈالرایم ایم بی ٹی یودی جائے گی۔

دستاویز کے مطابق گیس کی قیمتوں میں اضافہ 15 نومبر 2021 سے 31 مارچ 2022 تک کیا گیا۔

دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ کابینہ نے برآمدات انڈسٹری کیلئے گیس کی قیمت برقرار رکھنےکی منظوری دی جبکہ جنرل انڈسٹری کیلئے قیمت 6.5 ڈالر ایم ایم بی ٹی یو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔

کابینہ کو بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ ہر سال ملک میں گیس کی پیداوار میں 9 فیصد کمی ہورہی ہے، ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔

بریفنگ میں کہا گیا ہے کہ موسم سرما میں گیس کی بلا تعطل سپلائی جاری رکھنا مشکل ہے، موجودہ موسم سرما میں گھریلو، پاور اور کھاد سیکٹر کی طلب بڑھ چکی، سپلائی یقینی بنانے کیلئے ایل این جی درآمد کرنا پڑ رہی ہے۔

مزید خبریں :