دنیا
Time 23 نومبر ، 2021

امریکا نے داعش خراسان کے امیر سمیت 3 ارکان کوبلیک لسٹ کرکے پابندی لگادی

امریکا نے عالمی دہشت گرد تنظیم داعش خراسان کے امیر سمیت 3 ارکان کو بلیک لسٹ کر کے پابندی لگا دی۔

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق پابندیوں میں داعش خراسان کے امیر ثناء اللہ غفاری، ترجمان سلطان عزیز اور داعش خراسان کابل رہنما مولوی رجب شامل ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ نے بتایا کہ تینوں ارکان کو عالمی دہشت گردوں کی خصوصی لسٹ میں شامل کیا گیا ہے، تینوں ارکان کےعلاوہ داعش کے بین الاقوامی معاون عصمت اللہ پر بھی پابندی لگائی گئی ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ فیصلے کا مقصد افغانستان کو دوبارہ عالمی دہشت گردی کا پلیٹ فارم بننے سے روکنا ہے۔

مزید خبریں :