Can't connect right now! retry

کھیل
23 نومبر ، 2021

2 سال میں کوئی سنچری نہیں، کیا کوہلی سچن کا ریکارڈ توڑ سکیں گے؟

انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ سنچریوں کا ریکارڈ بھارت کے سچن ٹنڈولکر کے پاس ہے —فوٹو: فائل
انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ سنچریوں کا ریکارڈ بھارت کے سچن ٹنڈولکر کے پاس ہے —فوٹو: فائل 

انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ سنچریوں کا ریکارڈ بھارت کے سچن ٹنڈولکر کے پاس ہے، جنہوں نے 664 انٹرنیشنل میچز میں 100 سنچریاں بنائی۔

سب سے زیادہ انٹرنیشنل سنچری بنانے والے کھلاڑیوں میں دوسرے نمبر پر آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ ہیں جہنوں نے اپنے انٹرنیشنل کیرئیر میں 71 سنچریاں بنائیں۔

کرکٹ کے حلقوں میں یہ خیال کیا جاتا ہے کہ سچن ٹنڈولکر کا 100 سنچریوں کا ریکارڈ کبھی نہیں ٹوٹے گا لیکن بھارت کے ہی ویرات کوہلی نے ایک وقت پر شائقین کرکٹ کو اُمید دلائی کہ وہ سچن کا ریکارڈ توڑ سکتے ہیں۔

ویرات کوہلی نے اب تک 445 انٹر نیشنل میچز میں 70 سنچریاں بنالی ہیں۔

ویرات کوہلی جس رفتار سے سنچریاں اسکور کررہے تھے ، خیال کیا جارہا تھا کہ وہ سچن کا ریکارڈ توڑ دیں گے۔

تاہم ویرات کوہلی کی سنچریوں کو گزشتہ دو سال  سے بریک لگی ہوئی ہے ۔ انہوں نے آخری انٹرنیشنل سنچری 23 نومبر 2019 کو بنگلادیش کے خلاف ٹیسٹ میچ میں اسکور کی تھی۔

ویرات کوہلی کی عمر ابھی 33 سال ہے اگر وہ اگلے 5 سال  مزید کرکٹ کھیلتے ہیں اور سنچری بنانے کی رفتار  کو بڑھادیتے ہیں تو وہ سچن کا سب سے زیادہ انٹرنیشنل سنچریوں کا ریکارڈ توڑ سکتے ہیں۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM