24 نومبر ، 2021
بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں شوہر نے بیوی کیلئے تاج محل جیسا گھر تعمیر کروالیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مدھیہ پردیش کے شہر برہان پور کے رہاشی آنند پراکاش نے اپنی بیوی منجوشا کیلئے چار بیڈروم پر مشتمل تاج محل جیسا گھر تعمیر کروادیا۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ آنند پراکاش نے پہلے انجینئرز سے 80 فٹ اونچا گھر بنانے کا کہا لیکن اتنے اونچے گھر کی اجازت کی درخواست مسترد ہوگئی جس کے بعد انہوں نے تاج محل جیسا گھر بنانے کا فیصلہ کیا۔
رپورٹس کے مطابق یہ گھر تین سال کی مدت میں تعمیر ہوا اور انجینئرز نے اسے تاج محل کی 3D تصویر کی بنیاد پر بنایا۔
کنسلٹنگ انجینئر کے مطابق یہ گھر 90 مربع میٹر میں میناروں کے ساتھ پھیلا ہوا ہے جبکہ اس کا بنیادی ڈھانچہ 60 مربع میٹر پر محیط ہے۔
اس کے علاوہ یہ گھر دو منزلوں پر4 بیڈ رومز پر مشتمل ہے جبکہ گھر میں ایک کچن، ایک لائبریری بھی ہے۔