Time 24 نومبر ، 2021
پاکستان

شنیرا اکرم کراچی چڑیا گھر کی انتظامیہ پر پھٹ پڑیں

چڑیا گھر میں بھوک کے باعث شیر سمیت کئی جانور بے سدھ پڑے دیکھے گئے—فوٹو: سوشل میڈیا
 چڑیا گھر میں بھوک کے باعث شیر سمیت کئی جانور بے سدھ پڑے دیکھے گئے—فوٹو: سوشل میڈیا 

سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے کراچی چڑیا گھر کی انتظامیہ کی غفلت اور لاپرواہی پرسخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

شنیرا کی جانب سے ٹوئٹر پر کراچی کے چڑیا گھر میں بھوک کی شدت سے نڈھال شیر کی ویڈیو شیئر کی گئی۔ 

شنیرا نے ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ بالکل غلط ہے، یہ منظر دِل شکستہ ہے جو یقینی طور پر تفریح فراہم کرنے کیلئے نہیں ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ اگر ہم جانوروں کی دیکھ بھال نہیں کر سکتے اور انہیں کھانا نہیں کھلا سکتے تو ہم چڑیا گھر کے مستحق بھی نہیں ہیں، جانوروں کو کھانا کھلانے کیلئے عملے کو تنخواہ نہ ملنا کوئی عذر نہیں ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز ٹھیکیدار نے ادائیگی نہ کرنے پر کراچی چڑیا گھر میں جانوروں کو کھانا دینا بند کردیا تھا، چڑیا گھر میں بھوک کے باعث شیر سمیت کئی جانور بے سدھ پڑے دیکھے گئے تاہم معاملہ منظرِ عام پر آنے کے بعد ٹھیکیدار نے جانوروں کو خوراک فراہم کرنا شروع کردی۔

مزید خبریں :