دنیا
Time 24 نومبر ، 2021

یورپ کا سب سے بڑا جھولا افتتاح کے فوراً بعد ٹوٹ گیا

انگلینڈ میں یورپ کا سب سے بڑا جھولا اپنے افتتاح کے دن ہی ٹوٹ گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انگلینڈ میں یورپ کے سب سے بڑے اور 260 فٹ اونچے جھولے کیروسل کا افتتاح کیا گیا جو افتتاح کے چند گھنٹوں بعد ہی ٹوٹ گیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق جھولا ٹوٹنے کے بعد درجنوں افراد زمین سے 250 فٹ بلندی پر 8 منٹ تک ڈولتے رہے جنہیں کچھ دیر بعد باحفاظت نکال لیا گیا۔

مقامی فوٹوگرافر کی جانب سے جھولا ٹوٹنے کے مناظر کو عکس بند کیا گیا ہے جب کہ اس حوالے سے پارک میں موجود لوگوں کا کہنا ہے کہ جھولا بجلی کی بندش کے خلل کے سبب ٹوٹا۔

مزید خبریں :