انٹرٹینمنٹ
24 نومبر ، 2021

ویڈیو: بگ باس 15 میں تابوت کا استعمال کیوں کیا گیا؟

ایک ٹوئٹر صارف نے اس عمل کو جارحانہ قرار دیا—فوٹو: اسکرین گریب
ایک ٹوئٹر صارف نے اس عمل کو جارحانہ قرار دیا—فوٹو: اسکرین گریب

بھارت کے مقبول ترین رئیلیٹی شو بگ باس کے سیزن 15 کی آنے والی قسط کا پرومو جاری کردیا گیا جس میں تابوت کا استعمال دکھایا گیا۔

بگ باس کے میکرز شو کی ٹی آر پی بڑھانے اور ناظرین کی دلچسپی میں اضافے کیلئے نت نئے ٹاسک متعارف کرواتے ہیں جسے مداحوں کی جانب سے پسند بھی کیا جاتا ہے لیکن اس بار شو تنقید کی زد میں ہے۔

پرومو میں دکھایا گیا ہے کہ بگ باس کے گھر سے بے گھر ہونے والے امیدوار کو تابوت میں ڈال کر گھر سے الوداع کیا گیا۔

پرومو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین نے تابوت کو پروگرام کا حصہ بنانے پر اعتراضات کردیے اور اسے غیر اخلاقی عمل قرار دیا جب کہ صارفین نے تبصرے پیش کیے اور کہا کہ موت کوئی مذاق نہیں۔

ایک صارف نے بگ باس کی پروڈکشن کمپنی کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے تابوت استعمال کرنے کا تصور پسند نہیں آیا، یہ موت سے منسلک ہے جب کہ موت کوئی کھیل یا مذاق نہیں۔

ایک اور صارف کی جانب سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا گیا کہ آج کل کے مشکل دور میں جب پوری دنیا میں موت اور بیماریاں پھیلی ہوئی ہیں، ایسے میں اس قسم کی تھیم رکھنا افسوس ناک ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا تمام تخلیقی صلاحیتیں مر چکی ہیں؟

ایک ٹوئٹر صارف نے اس عمل کو جارحانہ قرار دیتے ہوئے سوال کیا کہ یہاں تابوت استعمال کرنے کی کیا ضرورت تھی؟ یہ اچھی علامت نہیں ہے، دنیا کو چھوڑ جانے والے افراد کی اس میں آخری رسومات ادا کی جاتی ہیں۔


مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM