Can't connect right now! retry

کھیل
25 نومبر ، 2021

شاہنواز دھانی کا لاڑکانہ میں کیسے استقبال کیا گیا؟

شاہنواز دھانی نے اپنے بھتیجے کو گود میں اٹھائے ہوئے تصویر بھی شیئر کی اور گھر لوٹنے پر خوشی کا اظہار کیا—فوٹو: ٹوئٹر
شاہنواز دھانی نے اپنے بھتیجے کو گود میں اٹھائے ہوئے تصویر بھی شیئر کی اور گھر لوٹنے پر خوشی کا اظہار کیا—فوٹو: ٹوئٹر

بنگلادیش کے خلاف اپنا پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلنے والے فاسٹ بولر شاہنواز دھانی کا اپنے آبائی شہر لاڑکانہ پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔

دھانی نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو ری ٹوئٹ کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وطن آمد پر کس طرح ان کے دوستوں، رشتے داروں اور چاہنے والوں نے گرم جوشی کے ساتھ ان کا استقبال کیا اور انہیں ہار پہنائے۔

اس کے علاوہ کرکٹر نے اپنے بھتیجے کو گود میں اٹھائے ہوئے تصویر بھی شیئر کی اور گھر لوٹنے پر خوشی کا اظہار کیا۔

خیال رہے کہ شاہنواز دھانی نے بنگلادیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچ سے انٹرینشنل ڈیبیو کیا اور اپنے پہلے ہی انٹرنیشنل اوور میں وکٹ لی تھی۔


Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM