پاکستان
Time 25 نومبر ، 2021

مہنگائی کا مارا پاکستانی دلہا موٹر سائیکل پر دلہن لینے پہنچ گیا

دلہے شاہزیب کی موٹر سائیکل پر تصاویر وائرل ہو رہی ہیں۔ فوٹو: سوشل میڈیا
دلہے شاہزیب کی موٹر سائیکل پر تصاویر وائرل ہو رہی ہیں۔ فوٹو: سوشل میڈیا 

پاکپتن:  ملک میں روز بروز بڑھتی ہوئی مہنگائی سے پریشان ایک دلہا موٹر سائیکل پر دلہن لینے کے لیے پہنچ گیا۔

سوشل میڈیا پر پاکپتن سے تعلق رکھنے والے نوجوان شاہزیب کی کچھ تصاویر وائرل ہو رہی ہیں جس میں انہیں دلہے کے سوٹ میں موٹر سائیکل پر دلہن لینے کے لیے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

دلہا دلہن کو لینے کے لیے موٹر سائیکل پر تیار کھڑا ہے۔ فوٹو: سوشل میڈیا
دلہا دلہن کو لینے کے لیے موٹر سائیکل پر تیار کھڑا ہے۔ فوٹو: سوشل میڈیا

شاہزیب کا کہنا ہے کہ مہنگائی بہت بڑھ گئی ہے، گاڑی والے 30 سے 40 ہزار روپے مانگ رہے تھے تو موٹر سائیکل میں 200 روپے کا پیٹرول ڈلوا کر دلہن لینے پہنچ گیا۔

دلہا شاہزیب اپنی دلہن کو لینے کے لیے رواں دواں ہے۔ فوٹو: سوشل میڈیا
دلہا شاہزیب اپنی دلہن کو لینے کے لیے رواں دواں ہے۔ فوٹو: سوشل میڈیا


مزید خبریں :