’سکویڈ گیم‘ شمالی کوریا میں لانے والے شخص کو گولی مار دی گئی

اس شو کو دیکھنے والے طلبہ، اسکول پرنسپل اور اساتذہ کو بھی سزا سنائی گئی ہے: رپورٹ—فوٹو فائل
اس شو کو دیکھنے والے طلبہ، اسکول پرنسپل اور اساتذہ کو بھی سزا سنائی گئی ہے: رپورٹ—فوٹو فائل

پوری دنیا میں مقبول ہونے والی جنوبی کوریا کی ویب سیریز "سکویڈ گیم" پر شمالی کوریا نے پابندی لگا دی ہے اور اسے اسمگل کرکے لانے والے ایک شخص کو سزائے موت بھی دے دی ہے۔

کم جونگ ان کی حکومت کا کہنا ہے کہ سیریز نے جنوبی کوریا کے سرمایہ دارانہ نظام کو فروغ دیا ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق نیٹ فلکس سیریز سکویڈ گیم کی اسمگلنگ کے الزام میں ایک شخص کو گولی مار دی گئی ہے۔ یہ شخص مبینہ طور پر 'پین ڈرائیو 'کے ذریعے شو کو چین سے جنوبی کوریا لایا تھا، جسے ہائی اسکول کے طلباء کے ساتھ شیئر کیا گیا تھا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس شو کو دیکھنے والے طلبہ، اسکول پرنسپل اور اساتذہ کو بھی سزا سنائی گئی ہے۔ایک طالب علم کو عمر قید اور دیگر کو 5 سال کے لیے جیل بھیج دیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق طلباء کے علاوہ اسکول کے پرنسپل، یوتھ سکریٹری اور اساتذہ کو بھی سزا دی گئی ہے اور انہیں ان کے عہدوں سے برطرف کر دیا گیا ہے۔

مزید خبریں :