دنیا
Time 25 نومبر ، 2021

سرکاری ملازم کے گھر پر چھاپے کے دوران فلمی سین، پائپ لائن سے لاکھوں روپے نکل آئے

بھارتی ریاست کرناٹکا میں اینٹی کرپشن بیورو نے سرکاری ادارے میں کام کرنے والے اسسٹنٹ انجینئرزکے گھر  چھاپا مارا ، تلاشی کے دوران پائپ لائن میں چھپائے گئے 25 لاکھ بھارتی روپے برآمد کرلیے  گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اینٹی کرپشن بیورو  نے  تلاشی کے دوران سرکاری ملازم کے گھر کی پائپ لائن میں چھپائے گئے  25 لاکھ بھارتی روپے( 58 لاکھ سے زائد پاکستانی روپے) نقدی کے علاوہ قیمتی زیورات بھی برآمد کیے۔

گھر کی  دیوار سے جڑی پائپ لائن کے اندر چھپی نقدی اور زیورات نکالنے کے لیے ایک پلمبر کو بلانا پڑا۔ —فوٹو: بھارتی میڈیا
گھر کی  دیوار سے جڑی پائپ لائن کے اندر چھپی نقدی اور زیورات نکالنے کے لیے ایک پلمبر کو بلانا پڑا۔ —فوٹو: بھارتی میڈیا

اینٹی کرپشن بیورو حکام کو گھر کی  دیوار سے جڑی پائپ لائن کے اندر چھپی نقدی اور زیورات نکالنے کے لیے ایک پلمبر کو بلانا پڑا۔

اس کے علاوہ  اسسٹنٹ انجینئر کے دو دیگر گھروں پر بھی چھاپہ مارا گیا ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اینٹی کرپشن بیورو حکام  نے  بتایا کہ اس چھاپے کے دوران3 کاریں، ایک اسکول بس، دو ٹریکٹر، 100 گرام سونے کے زیورات، 36 ایکڑ زرعی زمین کے دستاویزات اور  تقریبا 54لاکھ بھارتی  روپے نقد اور 15 لاکھ روپے کا گھریلو سامان ضبط کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :