پاکستان
Time 25 نومبر ، 2021

وزیراعظم نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے ایک اور پروگرام کا افتتاح کردیا

وزیراعظم عمران خان نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی سہولت کیلئے سوہنی دھرتی ریمیٹنس پروگرام کا افتتاح کردیا۔

افتتاحی تقریب سے سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ برآمدات پر توجہ نہ دینا ہے، ہم نے کبھی برآمدات پر توجہ نہیں دی، ہمیں آئی ایم ایف کی ضرورت ڈالر کی کمی کو پورا کرنے لیے پڑتی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زر نےہمیں سب سے زیادہ سپورٹ کیا، بیرون ملک مقیم پاکستانی بینکنگ چینلز کے ذریعے پیسہ بھیجیں، بینکنگ چینلز سے پیسہ بھیجنے والوں کوکئی سہولتیں دی ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بیرون ملک سے سب سے زیادہ سرمایہ کاری پراپرٹی کی خرید میں آتی ہے، ریئل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری کرنے والوں کو مزید سہولیات دیں گے۔

مزید خبریں :