پاکستان
Time 25 نومبر ، 2021

سینیئر افسروں کے تبادلوں پر سندھ اور وفاق میں تنازع ختم نہ ہوسکا

سینیئر افسروں کے تبادلوں پر سندھ اور  وفاق میں تنازع برقرار ہے، سندھ حکومت نے افسران کو ریلیز کرنے سے پھر انکار کردیا۔

 اس سے قبل ایک سینیئر افسر کی مداخلت کے بعد وزیراعلیٰ سندھ جزوی طور پر افسران کے تبادلوں پر رضامند ہوگئے تھے۔

ذرائع کے مطابق کئی پولیس افسروں کے ریلیز  آرڈر تیار کرلیےگئے تاہم کچھ افسران تبادلے پر راضی نہ ہوئے ، سندھ حکومت کے نئے مؤقف کے بعد تبادلے پھر روک لیےگئے ۔

ادھر پنجاب حکومت کی افسروں کے تبادلے نہ کرنےکی درخواست  بھی وزیر اعظم نے نہیں مانی  اور گریڈ 20 کے 6 ڈی آئی جیز کو ریلیز کرنےکا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ۔

مزید خبریں :