دنیا
Time 26 نومبر ، 2021

بھارتی شہر بنگلورو میں پر اسرار دھماکے معمہ بن گئے

بھارتی شہر بنگلورو میں پر اسرار دھماکے معمہ بن گئے/ فائل فوٹو
بھارتی شہر بنگلورو میں پر اسرار دھماکے معمہ بن گئے/ فائل فوٹو

بھارتی شہر بنگلورو میں پراسرار دھماکوں کی آوازوں نے حکام کر پریشان کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کرناٹکا کے دارالخلافہ بنگلورو میں کچھ پراسرار دھماکوں کی آوازیں ریکارڈ کی جارہی ہیں جس نے حکام کو ایک نئی مشکل میں ڈال رکھا ہے۔

بھارتی میڈیا کا بتانا ہےکہ جمعہ کے روز بھی بنگلورو کے ایک مصروف کاروباری علاقے سے پراسرار دھماکے کی آواز سنی گئی جس پر حکام نے فوری تحقیقات شروع کیں۔

بنگلورو پولیس کی جانب سے شہر میں کسی بھی دھماکے کی تردید کی گئی ہے جب کہ ریاست کے ڈیزاسٹر مانیٹرنگ سینٹر کا کہنا ہےکہ ان کے ڈیٹا میں بھی کسی قسم کا دھماکا نوٹ نہیں کیا گیا ہے۔

ڈیزاسٹر مانیٹرنگ سینٹر کا کہنا ہے کہ دھماکوں کی پراسرار آوازوں پر زلزلہ ماہرین نے زلزلے کے ممکنہ امکانات کا بھی جائزہ لیا لیکن سیموگراف میں بھی مقامی سطح پر زلزلے کے کوئی آثار نمایاں نہیں ہوئے۔

بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ بنگلورو شہر میں ایسی ہی پراسرار دھماکوں کی آوازیں چند ماہ قبل 2 جولائی کو بھی سنی گئی تھیں جنہیں ابتدائی طورپر جنگی جہازوں کی گھن گرج سمجھا گیا لیکن بھارتی فضائیہ کی جانب سے ان آوازوں کے جنگی جہازوں کے ہونے کی تردید کردی گئی۔

مزید خبریں :