کاروبار
Time 26 نومبر ، 2021

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1200 روپے کا اضافہ

زیورات کی تیاری میں استعمال ہونے والے 22 قیراط سونے کی فی 10 گرام قیمت 98 ہزار 394 روپے ہوگئی ہے— فوٹو: فائل
زیورات کی تیاری میں استعمال ہونے والے 22 قیراط سونے کی فی 10 گرام قیمت 98 ہزار 394 روپے ہوگئی ہے— فوٹو: فائل

ملک میں سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور آج بھی ایک تولہ سونا 1200 روپے مہنگا ہوا ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں 24 قیراط کے ایک تولہ سونے کی قیمت 1200 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 25 ہزار 200 روپے ہوگئی ہے۔ 10 گرام سونے کی قیمت 1029 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 7 ہزار 339 روپے ہوگئی ہے۔

زیورات کی تیاری میں استعمال ہونے والے 22 قیراط سونے کی فی 10 گرام قیمت 98 ہزار 394 روپے ہوگئی ہے۔ عالمی صرافہ بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 23 ڈالر اضافے سے 1813 ڈالر ہوگئی ہے۔



مزید خبریں :