Time 26 نومبر ، 2021
پاکستان

’ہم منسٹر صاحب کو کھانے پر نہیں بلارہے‘، قرۃ العین مری ، حماد اظہر پر برہم

سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے پیٹرولیم کے اجلاس میں وزیر توانائی حماد اظہر ایک بار پھر شریک نہیں ہوئے جس پر سینیٹر قرۃ العین مری و دیگر اراکین برس پڑے۔

کمیٹی کے ارکین نے تجویز دی کہ وزير توانائی کی غیر حاضری کے معاملے پر وزیراعظم عمران خان کو خط لکھا جائے۔

اس موقع پر سیکرٹری پیٹرولیم نے کہا کہ رات دیرتک حماد اظہر پیٹرولیم ڈیلرز  ایسوسی ایشن کے ساتھ مذاکرات کی وجہ سے جاگتے رہے، ان کی طبیعت ناساز ہے۔

جواب میں سینیٹر قرۃ العین مری نے کہا کہ ’ہم منسٹر صاحب کو کھانے پر نہیں بلارہے، یہ ان کاکام ہے۔‘

مزید خبریں :