کھیل
Time 27 نومبر ، 2021

پاکستانی باکسر محمد وسیم نے ڈبلیو بی سی چیمپئن شپ میں سلور ٹائٹل اپنے نام کرلیا

محمد وسیم نے ڈبلیو بی سی کا سلور ٹائٹل جیت لیا —فوٹو: اسکرین گریب
محمد وسیم نے ڈبلیو بی سی کا سلور ٹائٹل جیت لیا —فوٹو: اسکرین گریب 

پاکستان کے مایہ ناز پروفیشنل باکسر محمد وسیم  نے ایک اور  کامیابی حاصل کرتے ہوئے   ڈبلیو بی سی چیمپئن شپ کی فائٹ میں کولمبین باکسر رابر بریرا کو شکست دیکر سلور ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

دبئی میں ہونے والی فلائی ویٹ کیٹیگری میں محمد وسیم کا مقابلہ کولمبیا کے باکسر رابر باریرا سے تھا۔

دبئی میں ہونے والی فلائی ویٹ کیٹیگری میں محمد وسیم کا مقابلہ کولمبیا کے باکسر رابر باریرا سے تھا۔ —فوٹو: اسکرین گریب
دبئی میں ہونے والی فلائی ویٹ کیٹیگری میں محمد وسیم کا مقابلہ کولمبیا کے باکسر رابر باریرا سے تھا۔ —فوٹو: اسکرین گریب

دونوں باکسرز کے درمیان 12 راؤنڈز پر مشتمل فائٹ میں محمد وسیم کا پلڑا بھار رہا جس کے بعد ججز نے متقفہ طور پر محمد وسیم کو فاتح قرار دیا۔

اس فتح کے بعد محمد وسیم نے ڈبلیو بی سی کا سلور ٹائٹل جیت لیا۔

مزید خبریں :