Time 27 نومبر ، 2021
کھیل

حسن علی نے عمران خان جیسا ریکارڈ حاصل کرلیا

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے یہ کارنامہ پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان چٹاگانگ میں کھلیے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران انجام دیا: فوٹو سوشل میڈیا
قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے یہ کارنامہ پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان چٹاگانگ میں کھلیے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران انجام دیا: فوٹو سوشل میڈیا

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی ایک سال کے دوران ٹیسٹ میچ میں پانچ مرتبہ پانچ وکٹیں لینے والے تیسرے پاکستانی بولر بن گئے۔

کرکٹ ایکسپرٹ مظہر ارشد کے مطابق اس سے قبل پاکستان کی جانب سے یہ کارنامہ عمران خان نے 1982 اور وقار یونس نے 1990 میں انجام دیا۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان وقار یونس 1993 میں بھی یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں اور پاکستان کی جانب سے وہ واحد فاسٹ بولر ہیں جو ایک سال میں 6 مرتبہ پانچ وکٹیں لے چکے ہیں۔

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے یہ کارنامہ پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان چٹاگانگ میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران انجام دیا۔

حسن علی نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے بنگلادیش کے پانچ کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا جس میں انہوں نے شادمان اسلام، لٹن داس، یاسر علی، ابوجاوید اور عبادت حسین کی وکٹیں حاصل کیں۔

حسن علی کی شاندار بولنگ کی بدولت بنگلادیش کی ٹیم پہلی اننگ میں 330 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔

حسن علی کی شاندار بولنگ کی بدولت بنگلادیش کی ٹیم پہلی اننگ میں 330 رنز پر پویلین لوٹ گئی: فوٹو پی سی بی
حسن علی کی شاندار بولنگ کی بدولت بنگلادیش کی ٹیم پہلی اننگ میں 330 رنز پر پویلین لوٹ گئی: فوٹو پی سی بی

رواں سال پاکستانی فاسٹ بولرز کیلئے بہترین 

دوسری جانب کرکٹ ایکسپرٹ کے مطابق 1993 کے بعد سے رواں سال ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کے فاسٹ بولرز کے لیے بہترین سال رہا ہے جس میں پاکستانی فاسٹ بولرز اب تک 95 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں، اس سے قبل 1993 میں پاکستانی بولرز نے ایک سال میں 99 وکٹیں لی تھیں۔


مزید خبریں :