پاکستان
Time 29 نومبر ، 2021

سینئر صحافی محمد ضیاء الدین انتقال کر گئے

کئی دہائیوں تک شعبہ صحافت سے وابستہ رہنے والے پاکستان کے نامور صحافی محمد ضیاء الدین مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے۔

1938 میں بھارت کے شہر مدراس (موجودہ چنئی) میں پیدا ہونے والے محمد ضیاء الدین کا انتقال اسلام آباد میں واقع ان کی رہائشگاہ پر ہوا اور انتقال کے وقت ان کی عمر 83 برس تھی۔

محمد ضیاء الدین کا خاندان 1952 میں بھارت سے ڈھاکہ (سابقہ مشرقی پاکستان) منتقل ہوا اور پھر محمد ضیاء الدین 1960 میں پاکستان منتقل ہو گئے اور یہیں مستقل سکونت اختیار کر لی۔

تقریباً 60 برس تک شعبہ صحافت سے وابستہ رہنے والے نامور صحافی ڈان اخبار اور ایکسپریس ٹریبیون کے ایڈیٹر بھی رہے۔

مزید خبریں :