Time 29 نومبر ، 2021
دنیا

اومی کرون کا خوف، امارات نے اپنے شہریوں کو بوسٹر شاٹس کی ہدایت کردی

کورونا وائرس کی نئی خطرناک قسم ’اومی کرون‘ نے دنیا کو خوف میں مبتلا کردیا۔

کورونا کی نئی قسم سامنے آنے کے بعد متحدہ عرب امارات نے اپنے شہریوں کو بوسٹر شاٹس کی ہدایت کردی ہے۔

بوسٹر شاٹس کی ہدایات کورونا وائرس کی نئی قسم کی وجہ سے دی گئی۔ 

اماراتی وزرات صحت نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ فائزر ویکسین لینے والے بوسٹرشاٹ کیلئے رجسٹرڈ کرائیں جبکہ جن افراد نے فائزرویکسین 6 ماہ پہلے لگائی ہے وہ ایک بوسٹر شاٹ لیں۔

اس سے قبل بوسٹر شاٹس 50 سال سے زیادہ عمرکے افراد کو دی جارہی تھی۔

دوسری جانب جنوبی افریقا سے ممبئی آنے والے مسافر کا کوروناٹیسٹ مثبت آگیا ہے جس کے بعد مریض میں اومی کرون کی جانچ کی جارہی ہے۔

سوئٹزرلینڈ میں اومی کرون ویرینٹ کا پہلا مشتبہ کیس رپورٹ ہوا ہے اور ایک ہفتہ قبل جنوبی افریقا سے آئے شخص میں کوروناکی تصدیق ہوئی ہے۔

کینیڈا میں بھی اومی کرون کے دو کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ برطانیہ میں اومی کرون کا تیسرا کیس رپورٹ ہوا ہے۔

برطانیہ میں کل سے نئی پابندیاں نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے اورعوامی مقامات اور سفر کے دوران ماسک کا استعمال لازمی قرار دیا گیا ہے۔

مزید خبریں :