Time 29 نومبر ، 2021
پاکستان

جو عمارتیں ریگولرائز ہوسکتی ہیں ان کیلئے کمیشن بنانے پر غور کررہے ہیں، مراد علی شاہ

حکومت سندھ نے اُن عمارتوں کیلئے کمیشن بنانے پر غور شروع کردیا ہے جنہیں ریگولرائز کیا جاسکتا ہے۔

خیرپور میں میڈیا سے گفتگو میں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ قابل ریگولرائز تجاوزات کو ریگولرائز کرنے کیلئے کمیشن بنایا جائے گا۔

ان کا کہنا تھاکہ کمیشن کا سربراہ سپریم کورٹ یا ہائیکورٹ کا کوئی ریٹائرڈ جج ہوگا جبکہ یہ معاملہ صوبائی کابینہ میں زیر غور ہے۔

نسلہ ٹاور کے معاملے پر مراد علی شاہ نے کہاکہ نسلہ ٹاور سے متعلق اگر کسی سرکاری افسر نے گڑ بڑ کی ہے تو اسے سزا دی جائے گی۔ 

ان کا کہنا تھاکہ کوشش ہوگی جن لوگوں کی انویسٹمنٹ ہے وہ بچی رہے، افسرکی غلطی ہے تو سزا دیں گے۔

مزید خبریں :