Time 29 نومبر ، 2021
پاکستان

پی ایس پی اور جماعت اسلامی کا سندھ بلدیاتی بل کیخلاف جدوجہد پراتفاق

پاک سرزمین پارٹی اور جماعت اسلامی نے پیپلز پارٹی کے منظور کردہ سندھ بلدیاتی بل کے خلاف جدوجہد کرنے پر اتفاق کرلیا۔

پی ایس پی کا وفد کراچی میں ادارہ نورحق پہنچ گیا جہاں جماعت اسلامی کی قیادت سے ملاقات کی۔

پی ایس پی رہنما ارشد وہرہ نے سندھ بلدیاتی قانون کو کالا قانون قرار دیا اور کہا کہ بلدیاتی بل پر سیاسی جماعتوں سے رابطے کر رہے ہیں۔

جماعت اسلامی کے نائب امیر اسامہ رضی نے کہا کہ بلدیاتی بل پر ہم ایک پیج پر ہیں، بل کے خلاف جمعے کو یوم سیاہ منائیں گے، اتوار کو احتجاج کی کال دی ہے۔

مزید خبریں :