پاکستان
Time 30 نومبر ، 2021

لاہور میں تین روز کی چھٹی بھی فضائی آلودگی میں کمی نہ لاسکی

لاہور میں دفاتر اور اسکول تین روز بند رہنے کے بعد آج کھل گئے لیکن چھٹی کے باوجود اسموگ میں کوئی بہتری نہیں آئی۔

لاہور میں بڑھتی ہوئی اسموگ پر قابو نہیں پایا جا سکا جس کے باعث شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

دنیا بھر میں فضائی آلودگی کے لحاظ سے لاہور آج بھی پہلے نمبر پر ہے جہاں شہر کی فضا میں پرٹیکیولیٹ میٹرز کی تعداد 275 ہے۔

فضائی آلودگی کے لحاظ سے بھارت کا دارالحکومت دہلی دوسرے اور کولکتہ تیسرے نمبر پر ہے۔

کراچی دنیا میں فضائی آلودگی کے لحاظ سے نویں نمبر پر ہے جب کہ پاکستان میں بہاولپور، فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں فضائی آلودگی لاہور سے بھی زیادہ ہے۔

مزید خبریں :