30 نومبر ، 2021
اسلام آباد: سپریم کورٹ نے رکن قومی اسمبلی علی وزیر کی ضمانت منظور کرلی۔
سپریم کورٹ میں رکن قومی اسمبلی علی وزیر کی درخواست ضمانت پرسماعت ہوئی جس سلسلے میں پراسیکیوٹر جنرل سندھ اور دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت نے ملزم علی وزیر کے وکیل اور پراسیکیوٹر جنرل سندھ کے دلائل سننے کے بعد علی وزیر کی ضمانت منظور کی۔
عدالت نے رکن قومی اسمبلی کو 4 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔
واضح رہےکہ جنوبی وزیرستان سے رکن قومی اسمبلی علی وزیر کو گزشتہ سال پشاور سے گرفتار کیا گیا تھا جس کے بعد انہیں کراچی میں نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا تھا۔