Time 30 نومبر ، 2021
کھیل

میسی نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کر لیا

دنیائے فٹبال کے معروف اسٹرائیکرلیونل میسی نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کر لیا اور وہ ساتویں بار سال کے بہترین کھلاڑی بن گئے۔

بارسلونا کے سابق اور پی ایس جی کے موجودہ فارورڈ میسی نے ریکارڈ ساتویں مرتبہ ’بیلن ڈی اور‘ ایوارڈ جیتا۔

34 سالہ میسی نے ارجنٹائن کو کوپا امریکا جتوانے میں اہم کردار ادا کیا جو ان کا ملک کیلئے پہلا انٹرنیشنل اعزاز بھی تھا جبکہ میسی نے سال 2021 میں 40 گول کیے۔

اس موقع پر میسی کا کہنا تھا کہ دو سال پہلے سوچا تھا کہ یہ آخری بار ہے اور لوگ بھی  پوچھنے لگے تھے کہ میں کب ریٹائر ہو رہاہوں؟ لیکن اب یہاں ایوارڈ کیلئے موجود ہوں اور بہت خوش ہوں۔

پولینڈ کے رابرٹ لیوینڈوسکی دوسرے، اٹلی کے مڈفیلڈر جورجینہو تیسرے اور فرانس کے کریم بینزیما چوتھے نمبر پر رہے۔

مزید خبریں :