’رنویر کے کپڑے پہن لیے کیا؟‘، دپیکا کے ائیرپورٹ لُک پر شدید تنقید

دپیکا آنے والی فلم 83 میں اپنے شوہر رنویر سنگھ کے ساتھ نظر آئیں گی— فوٹو: فائل
دپیکا آنے والی فلم 83 میں اپنے شوہر رنویر سنگھ کے ساتھ نظر آئیں گی— فوٹو: فائل

بالی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون کو ان کے فیشن سینس کے حوالے سے سوشل میڈیا پر کافی تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

اداکار رنویر سنگھ تو بے تکے ڈیزائنز اور اسٹائل کی وجہ سے مشہور ہیں اور مجمعے میں الگ ہی نظر آتے ہیں تاہم دپیکا پڈوکون اپنے لباس اور دیگر چیزوں کے انتخاب میں کافی محتاط نظر آتی ہیں۔

البتہ سوشل میڈیا پر دپیکا کی ائیرپورٹ جاتے ہوئے ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں اداکارہ کی ڈریسنگ کو لے کر خوب تنقید کی جارہی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دپیکا نے نیلے رنگ کی اوور سائز ڈینم جیکٹ، نیلی جینز اور ہیلز کے ساتھ موزے پہنے ہوئے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین نے دپیکا کی اس ڈریسنگ پر خود تنقید کی ہے۔ ایک صارف نے لکھا کہ ’کیا رنویر سنگھ کے کپڑے پہن آئیں دی دی۔‘

ایک اور صارف نے لکھا کہ ’دپیکا کو کیوں ایسا لگتا ہے کہ ہیلز کے ساتھ موزے پہننا اسٹائل ہے۔‘

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دپیکا نے نیلے رنگ کی اوور سائز ڈینم جیکٹ، نیلی جینز اور ہیلز کے ساتھ موزے پہنے ہوئے ہیں— فوٹو: سوشل میڈیا
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دپیکا نے نیلے رنگ کی اوور سائز ڈینم جیکٹ، نیلی جینز اور ہیلز کے ساتھ موزے پہنے ہوئے ہیں— فوٹو: سوشل میڈیا

ایک صارف نے لکھا کہ ’رنویر اور دپیکا دونوں ہی کو نئے اسٹائلسٹ کی ضرورت ہے، سینڈلز کے ساتھ موزے پہننا بالکل اچھا نہیں لگ رہا، پلیز لوگ اسے فالو نہ کریں یہ بالکل بھی کلاسی نہیں لگ رہا۔‘

خیال رہے کہ دپیکا آنے والی فلم 83 میں اپنے شوہر رنویر سنگھ کے ساتھ نظر آئیں گی۔ یہ فلم بھارتی کرکٹ ٹیم کے ورلڈ کپ جیتنے کے موضوع پر بنائی گئی ہے جس کے مرکزی کردار رنویر سنگھ سابق بھارتی کپتان ’کپل دیو‘ کے روپ میں نظر آئیں گے۔

مزید خبریں :