کھیل
Time 01 دسمبر ، 2021

آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ ، قومی کھلاڑیوں کی لمبی چھلانگیں

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے نئی ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ جاری کردی، جس کے مطابق بنگلادیش کے خلاف چٹاگانگ ٹیسٹ میں 7 ،7 وکٹیں لینے والے حسن علی،شا ہین آفریدی  اور 224 رنز بناکر پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ جیتنے والے عابد علی نے کیریئر بیسٹ رینکنگ حاصل کرلی۔ 

آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ میں بولرز کی فہرست میں شاہین آفریدی لمبی چھلانگ لگاتے ہوئے بنگلادیش کے خلاف دوسری اننگز میں 5 وکٹیں حاصل کرکے تین درجے ترقی کر گئے ، وہ اب پانچویں نمبر پر ہیں۔ 

اس کے علاوہ  فاسٹ بولر حسن علی 16ویں سے گیارہویں نمبر پر آگئے۔

بولرز کی فہرست میں آسٹریلیا کے پیٹ کمنز بدستور پہلے نمبر پر موجود ہیں۔

دوسری جانب بیٹرز لسٹ میں بنگلادیش کے خلاف پہلی اننگز میں شاندار سنچری بنانے والے عابد علی اپنے کیریئر کی بیسٹ رینکنگ پر پہنچتے ہوئے 20ویں نمبر پر آگئے۔

اس کے علاوہ بابر اعظم ساتویں سے آٹھویں نمبر پر چلے گئے  اور محمد رضوان 18 ویں پوزیشن پر ہیں۔ 

انگلینڈ کے جو روٹ پہلے اسٹیو اسمتھ دوسرے کین ولیمن سن تیسرے نمبر پر ہیں ۔

مزید خبریں :