پاکستان
Time 02 دسمبر ، 2021

کراچی: پسند کی شادی پر لڑکی کے بھائی نے بہنوئی کو ہی قتل کردیا

مقتول نے پسند کی شادی کی تھی اور شاہ لطیف ٹاؤن کا رہائشی تھا: پولیس / فائل فوٹو
مقتول نے پسند کی شادی کی تھی اور شاہ لطیف ٹاؤن کا رہائشی تھا: پولیس / فائل فوٹو

کراچی:  کورنگی میں پسند کی شادی پر لڑکی کے بھائی نے فائرنگ کرکے اپنے بہنوئی کو قتل کردیا۔

پولیس کےمطابق کراچی کے علاقے کورنگی سنگر چورنگی کے قریب فائرنگ کرکے 40 سالہ مسعود کو قتل کردیا گیا اور واقعے کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔

ایس ایس پی کورنگی شاہجہان خان نے بتایا کہ مقتول نے پسند کی شادی کی تھی،  وہ شاہ لطیف ٹاؤن کا رہائشی تھا اور  کورنگی میں فیکٹری میں کام کرتا تھا۔

پولیس کا بتانا ہےکہ چند ہی دنوں میں پسند کی شادی پر کراچی میں قتل کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔

مزید خبریں :