برطانیہ کی 20 سالہ باہمت لڑکی نے انوکھا مقدمہ جیت لیا

برطانیہ میں 20 سالہ لڑکی نے اپنی پیدائش سے متعلق اپنی والدہ کے ڈاکٹر کے خلاف انوکھا مقدمہ جیت لیا۔

پیدائشی طور پر ریڑھ کی ہڈی کے عارضے SPINA BIFIDA کا شکار  لنکاشائر  کی 20 سالہ ایوی ٹومبس نے اپنی والدہ کے اس ڈاکٹر کے خلاف مقدمہ دائر کیا تھا جس نے حمل کے وقت اس کی ماں کو ایک ایسی دوا نہ استعمال کرنے کا مشورہ دیا تھا جو ممکنہ طور پر پیدائش کے بعد ایوی کو جسمانی معذوری سے بچا سکتی تھی۔

باہمت پیرا شو جمپنگ اسٹار  لڑکی گھُڑ سواری کے مقابلوں میں بھی حصہ لیتی ہے، موٹی ویشنل اسپیکر ہے۔ اس کے علاوہ پرنس ہیری اور میگھن مارکل سے خصوصی ملاقات بھی کر چکی ہے۔

مقدمہ جیتنے کے بعد ایوی ٹومبس ہر جانے کی مد میں لاکھوں پاؤنڈ حاصل کر سکے گی۔

مزید خبریں :