ویڈیو: شلپا کی بہن کی بگ باس میں لڑائی، بے ہوش ہوکر گر پڑیں

شمیتا کو طبی امداد فراہم کی گئی جس کے بعد انہیں شو میں واپس بھیج دیا گیا—ویڈیو اسکرین گریب
شمیتا کو طبی امداد فراہم کی گئی جس کے بعد انہیں شو میں واپس بھیج دیا گیا—ویڈیو اسکرین گریب

بالی وڈ کی معروف اداکارہ شلپا شیٹی کی بہن شمیتا شیٹی بگ باس 15 میں وائلڈ کارڈ کے طور پر انٹری دینے والی اداکارہ دیوولینا بھٹاچارجی سے جھگڑ پڑیں۔

بھارتی چینل کلرز ٹی وی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر بگ باس کی آج نشر کی جانے والی قسط کا پرومو جاری کیا گیا جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شمیتا اور دیوولینا کا آپس میں شدید جھگڑا ہوجاتا ہے۔

ویڈیو میں شمیتا اور دیوولینا کے علاوہ پروگرام کے دیگر امیدواروں کو بھی جھگڑے میں شامل دیکھا جاسکتا ہے تاہم شمیتا اپنے اس جھگڑے کے بعد بے ہوش ہوگئیں جس پر اداکار کرن کندرا نے انہیں اٹھایا اور میڈیکل روم تک پہنچایا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شمیتا کو طبی امداد فراہم کی گئی جس کے بعد انہیں شو میں واپس بھیج دیا گیا۔

مزید خبریں :